تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 11:06
خبر کا کوڈ : 483088

پاکستان: ایک ماہ کے لیےتعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش

وزرائے تعلیم کانفرنس میں 25 نومبرسے 24 دسمبرتک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے سمیت ایک ماہ کے دوران ہونے والے تمام امتحانات موخرکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پاکستان: ایک ماہ کے لیےتعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش
پاکستان میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیرشفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔‏ اجلاس میں کورونا صورتحال کاجائزہ لیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوئی اور موسم سرما کی جلد اورمعمول سے زائد تعطیلات کی تجویزپرتبادلہ خیال ہوا۔

وزرائے تعلیم کانفرنس میں 25 نومبرسے 24 دسمبرتک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے سمیت ایک ماہ کے دوران ہونے والے تمام امتحانات موخرکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزرائے تعلیم کانفرنس کی سفارشات وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے سامنے رکھی جائیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا کیسز بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز ‏صوبوں ‏کوارسال کی تھیں جس کے مطابق پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری اسکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں ‏2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔

تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ ‏15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک ‏دیا ‏جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی ‏جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ‏ایجوکیشن ‏سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

وفاقی وزارت  تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت میڑک ، انٹرمیڈیٹ امتحانات ‏جون ‏‏2021میں لیے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaaenya49naw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ