تاریخ شائع کریں2020 22 November گھنٹہ 20:41
خبر کا کوڈ : 483017

بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 227 ہو گئی

بھارتی میڈیا کی اتوار کے روز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 501 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 227 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 227 ہو گئی
بھارت سے موصول ہونے والے سرکاری اعداد و شمار سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز میں قدری کمی آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی اتوار کے روز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 501 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 227 ہو گئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 493 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 85 لاکھ 21 ہزار 617 ہو گئی اور 45 ہزار 209 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 90 لاکھ 95 ہزار 806 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کر کے وائرس متاثروں کا جلد پتہ لگا کر اسے کنٹرول کرنے کی مہم میں بیس نومبر کو ملک میں مجموعی جانچ کا اعداد و شمار تیرہ کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے۔

بھارت میں عالمی وبا کووڈ۔19 کا پہلا کیس اس سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کا دائرہ بڑھاکر متاثروں کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر زور دیا۔

کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی روک تھام کے لئے بھارت میں روزانہ اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کا ریکارڈ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریاست مہاراشٹر میں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں 1610 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 80 ہزار878 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس دوران 62 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 46 ہزار 573 ہو گئی۔
https://taghribnews.com/vdccs1q0m2bq4x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ