تاریخ شائع کریں2020 22 November گھنٹہ 20:30
خبر کا کوڈ : 483014

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے دعوے مسترد

پنسلوانیا کے جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے دعوے مسترد
پنسلوانیا کے جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق پنسلوانیا کے جج کی جانب سے مذکورہ فیصلہ حالیہ صدارتی انتخاب میں ری پبلکنز کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔

پنسلوانیا کے جج میتھیو برن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے پنسلوانیا میں میل ان بیلٹ کے بارے میں اپنی شکایات میں 'میرٹ کے بغیر اور قیاس آرائیوں پر مبنی قانونی دلائل' پیش کیے تھے۔
تحریر جاری ہے‎

انہوں نے لکھا کہ 'امریکا میں اس طرح کے دعوؤں کی بنیاد پر کسی ایک ووٹر کے حق رائے دہی کو مسترد نہیں کیا جاسکتا'۔

جج میتھیو برن نے فیصلے میں کہا کہ 'ہمارے لوگ، قوانین اور ادارے زیادہ حقائق کا مطالبہ کرتے ہیں'۔

اس مقدمے کی پیروی کرنے والے ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہوئے۔
انہوں نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا عندیہ دیا۔

ٹرمپ کے وکیل نے کہا کہ ٹرمپ مہم اب فلاڈیلفیا میں تیسری امریکی سرکٹ کورٹ سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

جوبائیڈن اور ٹرمپ نے بھی فوری طور پر مذکورہ فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی حریف اور سابق نائب صدر جوبائیڈن نے الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرلیا جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ کون وائٹ ہاؤس کا مسند نشین ہوگا۔

الیکٹورل کالج 14 دسمبر کو باضابطہ طور پر ووٹ ڈالے گا۔

پنسلوانیا کے جج کی جانب سے ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی پیش کردہ پٹیشن خارج ہونے کے بعد ڈیموکریٹ جوبائیڈن کی کامیابی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور متعدد مرتبہ کہا تھا کہ وہ مقدمات کے ذریعے نتائج کو کالعدم کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جس پر امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ و سابق ماڈل 71 سالہ ایوانا ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے سابق شوہر ضدی ہیں، وہ ہار نہیں مانیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjvtexxuqeoyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ