تاریخ شائع کریں2020 22 November گھنٹہ 20:20
خبر کا کوڈ : 483011

امریکی وزیر خارجہ کی کابل حکومت کے نمائندوں اور طالبان وفد سے ملاقاتیں

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے اور قطر کے حکمران امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات کی
امریکی وزیر خارجہ کی کابل حکومت کے نمائندوں اور طالبان وفد سے ملاقاتیں
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر میں امن مذاکرات کے لیے موجود کابل حکومت کے نمائندوں اور طالبان وفد سے علیحدہ علیحدہ اہم ملاقاتیں کیں اور بین الافغان مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے اور قطر کے حکمران امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر کے دارالحکومت کے ایک پرتعیش ہوٹل میں کابل حکومت کے نمائندوں اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی اور بین الافغان مذاکرات کے درمیان حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔

دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات کا عمل 12 ستمبر سے شروع ہوا تھا تاہم ایجنڈا، بحث و مباحثے اور مذہبی ترجمانیوں کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں اختلافات تاحال حل نہیں ہوسکے ہیں۔

متعدد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے فریقین نے کچھ معاملات پر اتفاق کرلیا ہے لیکن اب بھی حکومت میں شراکت داری، سیکیورٹی معاملات اور دیگر اہم نکات حل طلب ہیں جس کے باعث امریکی خارجہ کو مداخلت کرنا پڑی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں صدر ٹرمپ کو شکست کے بعد ان کے منظور نظر وزیر خارجہ مائیک پومپیو یورپ اور مشرق وسطی کے 7 ممالک کے دورے پر ہیں تاکہ ٹرمپ پالیسیوں کو مکمل کرسکیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqw9tqak97z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ