تاریخ شائع کریں2020 22 November گھنٹہ 20:16
خبر کا کوڈ : 483010

اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پٹی پر فضائی بمباری

حماس نے اسرائیلی فوج فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جانب سے کوئی راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغا نہیں گیا۔ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔
اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پٹی پر فضائی بمباری
اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے راکٹ کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔

فلسطینی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر خان یونس کے علاقے میں میزائل بھی داغے جو زیادہ تر ایک کھیت پر گرے جب کہ کچھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر حماس نے اسرائیلی فوج فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جانب سے کوئی راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغا نہیں گیا۔ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور چند عرب ممالک کے اسرائیل سے سفارتی وتجارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfymdjxw6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ