تاریخ شائع کریں۳۰ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۳۸
خبر کا کوڈ : 482775

آرمینیا کا معاہدے کے تحت اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کے حوالے کرنے کا عمل شروع۔

آرمینیا نے اپنے زیر تسلط تین اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کی فاتح فوج کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
آرمینیا کا معاہدے کے تحت اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کے حوالے کرنے کا عمل شروع۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا نے امن معاہدے کے تحت اضلاع کا کنٹرول آذربائیجان کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت 3 اضلاع میں سے ایک ضلع اغدام میں آذربائیجان کی فوج فاتحانہ انداز سے داخل ہوئی اور کنٹرول حاصل کرلیا۔

امن معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آرمینیا نگورنو کاراباخ کے ایک اور ضلع کالبجاز کو 25 نومبر اور ضلع لاچین کو یکم دسمبر کو آذربائیجان کے حوالے کرے گا جب کہ آذربائیجان نے جنگ کے دوران جن علاقوں کا قبضہ واگزار کروایا تھا وہ آذربائیجان کے پاس ہی رہیں گے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو کاراباخ پر چھ ہفتوں سے جاری رہنے والی جنگ میں ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ آذربائیجان کی فوج کی کامیاب کارروائیوں نے آرمینیا کو پسپائی پر مجبور کردیا تھا۔

واضح رہے کہ شکست کھاتے آرمینیا کی مدد کے لیے روس نے مداخلت کر کے آرمینیا کو پسپائی کے لیے راضی کیا تھا اور روس نے ہی دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔
http://www.taghribnews.com/vdccmiq0p2bq4m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس