تاریخ شائع کریں2020 20 November گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 482773

کراچی میں کورونا وبا کی دوسری لہر، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی کےکے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ۔
کراچی میں کورونا وبا کی دوسری لہر، مریضوں کی تعداد میں اضافہ
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وبا کی دوسری لہر اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نوٹیفیکشن جاری کردیں۔

جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 36 اموات ہوئیں۔ سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0unye49na01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ