QR codeQR code

جارجیا میں جوبائیڈن کی فتح برقرار .

20 Nov 2020 گھنٹہ 16:01

ڈیموکریٹ امیدوار کی غیر متوقع کامیابی کے بعد جارجیا میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس بار بھی فتح جوبائیڈن کے نام رہی۔


امریکی رياست جارجیا میں انتخابی اہلکاروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی گئی جس میں جوبائیڈن کی فتح برقرار رہی اور صدر ٹرمپ کی اس حکمت عملی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے دوران رياست جارجیا میں ووٹوں کی گنتی الیکٹرانک مشین سے کی گئی تھی جس میں فتح حیران کن طور پر جوبائیڈن کے نام رہی تھی کیونکہ جارجیا میں ڈیموکریٹس کو 25 سال سے شکت کا سامنا تھا۔

ڈیموکریٹ امیدوار کی غیر متوقع کامیابی کے بعد جارجیا میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا گیا اور اس بار مشین کے بجائے انسانی ہاتھوں سے گنتی ہوئی تاہم اس بار بھی فتح جوبائیڈن کے نام رہی۔ جارجیا میں فتح سے جوبائیڈن کے 16 الیکٹورل ووٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

جارجیا میں آخری بار ڈیموکریٹ کے امیدوار بل کلنٹن نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد دو بار باراک اوباما کو اس ریاست سے شکست کا سامنا تھا تاہم جوبائیڈن اس بار جارجیا میں ڈیموکریٹس کا اعتماد بحال کرانے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں 306 الیکٹورل ووٹس لیکر جوبائیڈن کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل صدر ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹس مل سکے۔ جوبائیڈن 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 482765

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482765/جارجیا-میں-جوبائیڈن-کی-فتح-برقرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com