تاریخ شائع کریں2020 20 November گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 482758

داعش کے سربراہ ابو ابراہیم القرشی کے امریکہ سے تعلقات اور روابط رہے ہیں۔

عراق کی بوکا جیل میں امریکیوں نے داعش سے منسلک عناصر کو تربیت فراہم کی اور امریکہ نے داعش کا اصلی گروہ جیل میں تشکیل دیا۔
داعش کے سربراہ ابو ابراہیم القرشی کے امریکہ سے تعلقات اور روابط رہے ہیں۔
بعض خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے نئے سربراہ کے امریکی خفیہ ایجنسی کے ساتھ قریبی تعلقات اور روابط رہے ہیں۔

الفرات نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ بعض خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے نئے سربراہ ابو ابراہیم القرشی کے امریکی خفیہ ایجنسی کے ساتھ  اس سے قبل قریبی تعلقات اور روابط استوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق 2008 میں ایک تفتیش کے دوران داعش کے نئے سربراہ نے امریکی فوج کو داعش کے بارے میں اطلاعات فراہم کی تھیں۔

داعش کے نئے سربراہ اس دور میں عراق کی بوکا جیل میں قید تھے اور اس جیل کا کنٹرول امیرکی فوج کے ہاتھ میں تھا ۔ عراق کی بوکا جیل میں امریکیوں نے داعش سے منسلک عناصر کو تربیت فراہم کی اور امریکہ نے داعش کا اصلی گروہ جیل میں تشکیل دیا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے اب اپنے تربیت یافتہ دہشت گرد گروہ کے سربراہ کی خبر دینے والے کو 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کررکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdkx0ojyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ