QR codeQR code

میکرون کا مسلم رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم۔

20 Nov 2020 گھنٹہ 15:23

مسلم رہنما فرانس میں بنیاد پرستی کو روکنے کیلئے " میثاقِ جمہوری اقدار" کو قبول کرلیں۔ فرانسیسی صدر


فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے مسلم رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم دیا ہےکہ وہ فرانس میں بنیاد پرستی کو روکنے کیلئے " میثاقِ جمہوری اقدار" کو قبول کرلیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے خبر ہے کہ فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے مسلم رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم دیا ہےکہ وہ فرانس میں بنیاد پرستی کو روکنے کیلئے " میثاقِ جمہوری اقدار"  کو قبول کرلیں۔

فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست سے رابطے کیلئے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی" فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ "کو دیاگیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق " فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ "  نے نیشنل کونسل آف امام کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت مساجد میں اماموں کا تقرر سرکاری طور پر ہوگا اور انہیں کونسل کی جانب سے معزول بھی کیا جاسکے گا۔

فرانسیسی صدر کی جانب سے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

فوری اقدامات کے طور پر پارلیمنٹ میں ایک وسیع تناظر کاحامل بل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ  انتہا پسندی اور دہشت گردی  کو روکا جاسکے۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ فرانس میں گھریلو تعلیم پر پابندی ہوگی اور مذہبی بنیادوں پر کسی سرکاری اہلکار کو دھمکانے پر بھی سخت سزا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 482756

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482756/میکرون-کا-مسلم-رہنماو-ں-کو-15-روز-الٹی-میٹم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com