تاریخ شائع کریں۲۹ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۳:۱۵
خبر کا کوڈ : 482715

جوبائیڈن کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان۔ امریکی وزارت صحت

جوبائیڈن کی کامیابی کے سرکاری اعلان سے پہلے ان کی انتقال اقتدار کمیٹی سے کوئی تعاون نہیں کیا جائے۔وزیر صحت امریکہ
جوبائیڈن کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان۔ امریکی وزارت صحت
الیکس ایزر کا کہنا تھا کہ جب تک جنرل سرو‎س ایجنسی جی اے سی کامیاب صدارتی امیدوار اعلان  نہیں کرتی، اس وقت تک جو بائیڈن کی ٹیم کے ساتھ تعاون شروع نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے وزارت صحت کے کارکنوں سے کہا ہے کہ  جو بائیڈن کی ٹیم کے کسی فرد کے رابطہ کرنے کی صورت میں اس کا جواب نہ دیا جائے اور اعلی حکام کو اس کی فوری اطلاع دی جائے۔

دوسری جانب متعدی امراض کے امریکی ادارے این آئی اے آئی ڈی کے سربراہ اینتھونی فاوچی نے انتقال اقتدار کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے رویئے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم کسی طور سے متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔

امریکہ کے وفاقی عہدیداروں نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بائیڈن کی کامیابی کے سرکاری اعلان سے پہلے ان کی ٹیم کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ پچپن ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcgqx9tnak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس