QR codeQR code

وزیراعظم پاکستان آج افغانستان کا دورہ کریں گے۔

19 Nov 2020 گھنٹہ 1:10

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر پہلی بار آج کابل کا دورہ کریں گے۔


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر پہلی بار آج کابل کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کرنے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ کے پروگرام میں صدر اشرف غنی سے بالمشافہ ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پرمذاکرات اور میڈیا سے مشترکہ بات چیت شامل ہے۔

دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، افغان امن عمل، خطے میں معاشی ترقی اور اسے جوڑنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کے مستقل سلسلے کا حصہ ہے، صدر اشرف غنی جون 2019 میں آخری مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے تھے،

وزیراعظم کے دورے سے حالیہ مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں اشتراک عمل، دوطرفہ تعلقات اور پائیدار روابط کومزید تقویت اور فروغ ملے گا۔

اس تناظر میں وزیر خارجہ کے افغان ہم منصب سے مسلسل رابطوں کے علاوہ افغانستان سے اہم شخصیات نے پاکستان کا دورہ کیا جن میں قومی مفاہمت کے لئے افغانستان کی اعلیٰ کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، افغان وولیسی جرگہ کے اسپیکر اور وزیر تجارت نثار احمد غورینی شامل ہیں۔

وزیراعظم کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 482635

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482635/وزیراعظم-پاکستان-آج-افغانستان-کا-دورہ-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com