QR codeQR code

لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔شربل وہبہ

19 Nov 2020 گھنٹہ 0:58

حزب اللہ لبنان نے شام کی سرحد سے دہشت گردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روکنے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزير خارجہ لبنان


لبنان کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کا اقدام قابل قدر ہے اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔

البناء کے حوالے سے خبر ہے کہ لبنان کے وزير خارجہ شربل وہبہ  نے بیروت میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ لبنان کے اقدام کو قابل قدر سمجھتے ہیں اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔

لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں حزب اللہ لبنان نے اہم کردار ادا کیا ہے اس نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے شام کی سرحد سے دہشت گردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روکنے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

لبنانی وویر خآرجہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے لبنان کے سابق وزير خارجہ جبران باسل کے خۂاف امریکی پابندیوں کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے۔ امیرکہ نے حال ہی میں لبنان کے سابق وزیر خآرجہ جبران باسل پر پابندی عائد کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 482633

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482633/لبنانی-حکومت-اور-عوام-حزب-اللہ-لبنان-کے-قدرداں-ہیں-شربل-وہبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com