تاریخ شائع کریں2020 19 November گھنٹہ 00:44
خبر کا کوڈ : 482628

ایران کے بارے میں امریکی نقطہ نظر نہیں بدلے گا۔قالیباف

امریکہ میں صدر کے بدلنے سے ایران کے بارے میں امریکی نقطہ نظر نہیں بدلے گا۔
ایران کے بارے میں امریکی نقطہ نظر نہیں بدلے گا۔قالیباف
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدر کے بدلنے سے ایران کے بارے میں امریکی نقطہ نظر نہیں بدلے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدر کے بدلنے سے ایران کے بارے میں امریکی نقطہ نظر نہیں بدلے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ہمارا اصلی دشمن ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کام کرنے اور اندرونی وسائل اور  توانائیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر متعدد بار زوردیا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں صدر کے بدلنے سے ایران کے بارے میں امریکی نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ  ایران کے نزدیک ٹرمپ اور بائیڈن کے آنے اور جانے میں کوئی فرق نہیں ہےکیونکہ یہ دونوں اسرائيلی مہرے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں ملک کے اندرونی وسائل اور توانائیوں پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے اور اقتصادی مشکلات کا راہ حل بھی ملک کے اندر موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj88exouqeomz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ