تاریخ شائع کریں2020 17 November گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 482469

صیہونیوں سے مقابلے کے لئے انقلابی کمیٹیوں کی تشکیل ضروری ہے۔

جہادی اسلامی فلسطین نے عوامی سطح پر استقامتی کمیٹیوں کی تشکیل کا عندیہ دیا ہے۔
صیہونیوں سے مقابلے کے لئے انقلابی کمیٹیوں کی تشکیل ضروری ہے۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی امور سے مربوط ادارے کے رکن انور ابو طہ نے استقامت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں سے مقابلے کے لئے قومی سطح پر انقلابی کمیٹیوں کی تشکیل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور استقامت کے ذریعے امریکہ کے نام نہاد امن منصوبے" سینچری ڈیل" اور ایسے تمام خطرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے جو اس وقت پوری طرح سے فلسطین کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔

انور ابو طہ نے کہا کہ فلسطین کی اندورنی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد سے قومی سطح  پر ایسے اقدامات کئے جا چکے ہیں کہ جنہیں انہوں نے سنجیدہ اور حقیقی اقدامات قراردیا۔

انہوں نے کہا ان اقدامات کی بنیاد حریت و آزادی، انقلابی سوچ اور استقامت پر استوار ہے کہ جن کا مقصد غاصبوں کے چنگل سے وطن عزیز کی آزادی کی خاطر فلسطینی کاز کو آگے بڑھانا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcceiq0o2bq408.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ