QR codeQR code

بھارت 15 رکنی ادارے میں کسی نشست کے لیے اہل نہیں:پاکستان

17 Nov 2020 گھنٹہ 14:39

بھارت نے خطے میں خصوصا پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام کو ہوا دی ہے۔ منیر اکرم


پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں نئے مستقل ممبران کو شامل کرنے کے بارے میں اپنی مخالفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت 15 رکنی ادارے میں کسی نشست کے لیے اہل نہیں ہے۔

واضح رپے کہ بھارت، برازیل، جرمنی اور جاپان کے ہمراہ یو این ایس سی کی ممبرشپ کے لیے مہم سازی کررہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے بھارت کے حوالے سے ایک واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک نے آزادی کے بعد سے اب تک 20 جنگیں لڑی ہیں اور خطے خصوصا پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام کو ہوا دی ہے۔

بھارت جنوبی ایشیائی ممالک میں 20 سے زیادہ جنگوں میں ملوث رہا ہے اور وہ نہ صرف خطے میں بلکہ خصوصی طور پر پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام کی معاونت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید اور واضح ثبوت ہیں'۔


خبر کا کوڈ: 482441

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482441/بھارت-15-رکنی-ادارے-میں-کسی-نشست-کے-لیے-اہل-نہیں-پاکستان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com