تاریخ شائع کریں2020 15 November گھنٹہ 16:54
خبر کا کوڈ : 482200

شہیدسلیمانی پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی تھا۔

بغداد ایئر پورٹ پر شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس پر امریکہ کا بزدلانہ اور مجرمانہ حملہ تھا۔
شہیدسلیمانی پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی تھا۔
عراق کے ایک حقوقداں نے اعلان کیا ہے کہ شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس پر امریکہ کا بزدلانہ اور مجرمانہ حملہ عراقی حاکمیت اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی تھا۔

المعلومہ کے حوالے سے خبر ہے کہ عراق کے ایک حقوقداں طارق حرب نے اعلان کیا ہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس پر امریکہ کا بزدلانہ اور مجرمانہ حملہ عراقی حاکمیت اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی تھا۔

طارق حرب نے کہا کہ قومی حاکمیت کی حفاظت کے لئے ہر ملک کا بنیادی آئين اس کا سب سے اعلی قانونی مرجع ہوتا ہے اور اس قانون کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ، ملکوں کی حاکمیت کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔

اس نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور دنیا کے لئے بنیادی آئین کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔ طارق حرب نے کہا کہ بغداد ايئر پورٹ پر شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس پر امریکہ کا مجرمانہ حملہ اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھا۔

طارق حرب نے کہا کہ امریکہ کے مجرمانہ اور ظالمانہ حملے کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی امور کے رکن ابناس المکصوصی نے عراقی وزير اعظم مصطفی الکاظمی سے کہا تھا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے بارے میں تحقیقات عراقی پارلیمنٹ میں پیش کریں۔
https://taghribnews.com/vdcfx0djxw6dc0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ