تاریخ شائع کریں2020 14 November گھنٹہ 20:54
خبر کا کوڈ : 482094

کووڈ 19 دنیا کے آخری مقامات تک بھی پہنچ گیا۔

رواں ہفتے بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں اولین کووڈ 19 کیس کو رپورٹ ۔
کووڈ 19 دنیا کے آخری مقامات تک بھی پہنچ گیا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمگیر وبا قرار دیئے جانے کے 8 ماہ بعد کووڈ 19 دنیا کے ان آخری مقامات تک بھی پہنچ گیا جو اب تک کورونا وائرس کی زد سے محفوظ تھے۔ رواں ہفتے بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں اولین کووڈ 19 کیس کو رپورٹ کیا۔

یہ ملک آسٹریلیا کے شمال مشرق میں 12 سو میل کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ اس سے قبل بحرالکاہل میں واقع 2 دیگر ممالک مارشل آئی لینڈز اور سولومن آئی لینڈز میں اکتوبر میں کووڈ 19 کے اولین کیسز سامنے آئے تھے۔

سامووا میں بھی ایک بحری جہاز پر کام کرنے والے ورکرز میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا۔ اب ماہرین کے تخمینے کے مطابق دنیا میں صرف 9 ممالک میں اب تک کووڈ 19 کے کسی کیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا، جس میں شمالی کوریا اور ترکمانستان بھی شامل ہیں، مگر ماہرین ان کے خیال میں وہاں کووڈ 19 موجود ہے، مگر ان کو رپورٹ نہیں کیا جارہا۔

اب کووڈ 19 سے محفوظ ممالک میں مائیکرونیشیا، پلاؤ، ٹونگا، سامووا، کیریباتی، ناورو اور تووالو شامل ہیں جو بحرالکاہل میں بہت دور دراز واقع ہیں۔ پیسیفک آئی لینڈز کے بیشتر ممالک نے کووڈ 19 کی وبا کے آغاز پر ہی اپنی سرحدوں کو بند کردیا تھا اور اسی وجہ سے اب تک وہ محفوظ رہے۔

رواں ہفتے وانواتو میں محکمہ صحت نے بتایا تھا کہ حال ہی میں امریکا سے واپس آنے والے ایک 23 سالہ شخص میں کووڈ 19 کی تصدیق قرنطینہ کے دوران ہوئی۔ اس کیس کے بعد حکومت نے دارالحکومت پورٹ ولا میں ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کو معطل کردیا تھا، جبکہ مریض کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو تلاش اور ٹیسٹ کرنا شروع کیا۔

وانواتو جنوبی بحرالکاہل میں 80 جزائر پر مشتمل ملک ہے جو 800 میل تک پھیلے ہوا ہے اور اس نے مار میں اپنی سرحد کو بند کردیا تھا جبکہ غیرمکی امدادی ورکرز کو ملک میں داخل ہونے سے بھی روک دیا تھا۔ تاہم بیرون ملک موجود شہریوں کو گھر واپس آنے کی اجازت دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcgyx9ttak97z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ