تاریخ شائع کریں2020 7 November گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 481360

کراچی:شام 6 بجے کے بعد تمام شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور

کراچی میں سندھ حکومت نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث شام 6 بجے تک تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز بند کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔
کراچی:شام 6 بجے کے بعد تمام شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور
پاکستان کے نجی اخبار کے مطابق سندھ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 5 فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس کے تحت شام 6 بجے کے بعد تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ٹیبل سروس پر دوبارہ پابندی بھی زیرِ غور ہے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس میں اضافے کے سبب مزید بندشوں کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کے لئے این سی او سی کو سفارشات ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے تجاویز منظور کیں تو سندھ میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcb08bagrhbwfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ