تاریخ شائع کریں2020 7 November گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 481350

افغانستان: بم دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر سمیت 3 افراد ہلاک

دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع کے سابق اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے
افغانستان: بم دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر سمیت 3 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت میں ایک بم دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع کے سابق اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جسے عین اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب وہاں سے سینٹرل بینک کی گاڑی گزر رہی تھی۔ کار میں سوار تینوں افراد بینک ملازمین تھے۔ اینکریما سیواش نے بھی حال ہی میں بینک میں ملازمت حاصل کی تھی۔

سینٹرل بینک کے میڈیا کورآرڈینیٹر عصمت اللہ کوہسار نے بتایا کہ دھماکے میں ڈپٹی منیجر آپریشن احمد اللہ انس اور ڈرائیور امین بھی ہلاک ہوگئے۔ بینک کی کار ان ملازمین کو دفتر لانے اور گھر لے جانے کیلیے استعمال ہوتی تھی۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ ماہ سے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے چند روز قبل کابل یونیورسٹی پر حملے میں 25 طلبا جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcam6nyw49nae1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ