تاریخ شائع کریں2020 4 November گھنٹہ 22:52
خبر کا کوڈ : 481091

امت واحدہ اور نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے اسلامی یونین کا قیام ضروری ہے۔

چونتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس جمعرات بارہ ربیع الاول سے آن لائن شروع ہوئی تھی اور سترہ ربیع الاول تک جاری رہی،
امت واحدہ اور نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے اسلامی یونین کا قیام ضروری ہے۔
بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا نے امت واحدہ کی تشکیل اور نئی اسلامی تہذیب کو حقیقی شکل دینے کی غرض سے اسلامی یونین کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چونتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ امت واحدہ اور نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لیے اسلامی یونین کا قیام ضروری ہے۔ بیان کے مطابق اسلامی یونین کے ذریعے عالم اسلام کے درمیان تعاون اور مسلم اقوام میں ہم آہنگی پیدا کی جاسکے گی اور معاشرہ سازی کے ذریعے امت مسلمہ کو فرقہ واریت اور بیرونی جارحیت سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

چونتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا نے بعض اسلامی ملکوں کے سربراہوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام نیز فلسطین، اور قدس شریف سے غداری کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ فلسطین کا مسئلہ اب بھی عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اور سینچری ڈیل سمیت مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے یا  حالات کو بدلنے کی کوئی بھی سازش اور منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا نے فلسطین اور مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے فوری اور ٹھوس لائحہ عمل کی تیاری نیز اسلامی استقامتی محاذ کی حمایت کی غرض سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں اسلامی ملکوں کی وزارت صحت کے درمیان تعاون کی تجویز بھی پیش کی ہے تاکہ ایک دوسرے کی توانائیوں اور تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متعددی بیماریوں خاص طور سے کوویڈ انیس پر قابو پایا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ چونتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس جمعرات بارہ ربیع الاول سے آن لائن شروع ہوئی تھی اور سترہ ربیع الاول تک جاری رہی، اس کانفرنس میں دنیا کے سینتالیس ملکوں کے ایک سو سڑسٹھ جبکہ ایک سو بیس ایرانی علمائے کرام، دانشوروں اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔
https://taghribnews.com/vdccosq0s2bq4x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ