تاریخ شائع کریں2020 3 November گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 480913

ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا
ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

ویانا کے سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق وسطی ویانا میں پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک گرفتار کرلیا گیا۔ حملہ آورں نےایک ریستوران میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنایا۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جنہوں نے ٹریفک کی روانی بند کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واقعے میں کم ازکم 50 کے قریب گولیاں فائر ہوئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واقعہ ویانا کے وسط میں پیش آیا جہاں یہودی عبادت گاہ بھی موجود ہے۔ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی کہ حملہ آور کئی تھے ؟ یا ایک فرد؟ حملہ آور کا نشانہ عبادت گاہ تھی یا کوئی اور جگہ؟ ان باتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے اس واقعے کو متعدد افراد کا دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات سے دور رہیں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے سبب زخمی ہونے والا ایک پولیس آفیسر دم توڑ گیا جب کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ یہودی کمیونٹی تنظیم کے صدر نے کہا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ عبادت گاہ نہیں تھی۔
https://taghribnews.com/vdcez78exjh8voi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ