تاریخ شائع کریں2020 2 November گھنٹہ 18:09
خبر کا کوڈ : 480840

شہید فہمیدہ کے اہل خانہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

شہید فہمیدہ کے اہل خانہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ولایت اور اسلامی انقلاب کے اقدار کی حفاظت کرتے رہیں گے
حماسہ خلق کرنے والے شہید فہمیدہ اور انکے بھائی کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے، ان شہیدوں کی اور ان صبور والدین کو کہ جو چند ماہ پہلے اپنے اعلی مقام کے حامل عزیزوں سے جا ملے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے لئے غفران الہی، اور اولیاٗے کرام کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتے ہیں اور خدا سے انکے لواحقین کے لئے سعادت اور کامیابی کے طلبگار ہیں
شہید فہمیدہ کے اہل خانہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید حسین فہمیدہ کی شہادت کی چالیسویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کرکے، انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ: حماسہ خلق کرنے والے شہید فہمیدہ اور انکے بھائی کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے، ان شہیدوں کی اور ان صبور والدین کو کہ جو چند ماہ پہلے اپنے اعلی مقام کے حامل عزیزوں سے جا ملے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے لئے غفران الہی، اور اولیاٗے کرام کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتے ہیں اور خدا سے انکے لواحقین کے لئے سعادت اور کامیابی کے طلبگار ہیں۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام صوبہ البرز میں نمائندہ ولی فقیہ نے شہید کے اہل خانہ تک پہنچایا ہے۔

اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ ولی فقیہ نے شجاعت، بصیرت اور موقع پر اقدام جیسی خصوصیات کو شہید محمد حسین فہمیدہ کا خاصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک کے جوانوں کو اسی طرح کی خوصوصیات کا حامل ہونے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر شہید فہمیدہ کے بھائی نے رہر انقلاب اسلامی کے پیغام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید فہمیدہ کے اہل خانہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ولایت اور اسلامی انقلاب کے اقدار کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdcdoz0ozyt0jj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس