تاریخ شائع کریں2020 2 November گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 480838

کورونا نے مغربی تمدن کے عیوب کو برملا کردیا ہے

چونتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں منعقدہ ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے یورپ کے معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے زریعے خداوند متعال نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم کورونا کے بعد کی صورتحال کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں
کورونا نے مغربی تمدن کے عیوب کو برملا کردیا ہے
چونتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں منعقدہ ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے یورپ کے معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے زریعے خداوند متعال نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم کورونا کے بعد کی صورتحال کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
 
اس ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے یورپ سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے زریعے خداوند متعال نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم کورونا کے بعد کی صورتحال کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ عالم اسلام کے دیگر ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح وحدت کانفرنسوں کا انعقاد کریں جس میں عالم اسلام کو درپیش مسائل اور مشکلات پر گفتگو کیجاسکے۔

معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس وائرس اور وبا نے مغربی تمدن کے عیوب کو برملا کردیا ہےاور پہلے مرحلے میں مغرب اس وائرس کے انسداد میں ناکام ہوچکا ہے۔

مہمانوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس مسلمانوں سمیت پوری دنیا کے لئے چیلنج ہے۔ ایک ایسا چیلنج جس کے سامنے جدید دور کی جدید ٹیکنالوجی بھی بے بس نظر آرہی ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو بہت ساری مشکلات خود بخود حل ہوجائیں گی،
 
مہمانوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ہمیں اپنی گفتگو کو صرف اپنے ہی معاشرے تک محدود نہیں کرنا چاہئے بلکہ مغربی ممالک میں اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے کہ جو آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کے غلط پروپیگنڈے کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے لئے دشمن کئی دہائیوں پہلے سے منصوبہ بندی کرتا چلا آیا ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcaewnya49naa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ