تاریخ شائع کریں2020 1 November گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 480725

ازمیر میں ہولناک زلزلے کے بعد سے 100 سے زائد آفٹر شاکس

ترکی میں ہلاکت خیز زلزلے کے 2 روز بعد بھی ملبے سےلاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے.
ازمیر میں ہولناک زلزلے کے بعد سے 100 سے زائد آفٹر شاکس
ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں ہولناک زلزلے کے بعد سے 100 سے زائد آفٹر شاکس آئے ہیں جب کہ 20 سے زیادہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ترکی میں عمارتوں کے ملبے سے 140 افراد کو زندہ نکالا گیا جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا چکا ہے جہاں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس میں ری ایکٹر اسکیل پر قریب سات اعشاریہ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی اور  دسیوں عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوگئیں۔
https://taghribnews.com/vdcf0xdjtw6dcea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ