QR codeQR code

ویبینار: مصائب اور مشکلات میں عالم اسلام کی اسٹریٹجک توانائیاں

31 Oct 2020 گھنٹہ 18:42

اس ویبینار میں عالمی مجلس اہل بیت کے سربراہ، اسلامی اوپن یونیورسٹی کے سربراہ، اور اہل سنت اور اہل تشیع علماٗے کرام اور مخیر حضرات کی یونین کے سربراہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی


چونتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں " مصائب اور مشکلات میں عالم اسلام کی اسٹریٹجک توانائیاں" کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

اس ویبینار میں عالمی مجلس اہل بیت کے سربراہ، اسلامی اوپن یونیورسٹی کے سربراہ، اور اہل سنت اور اہل تشیع علماٗے کرام اور مخیر حضرات کی یونین کے سربراہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے معاشرے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عمل کرنے کے لئے سیرت النبی ص بہترین نسخہ کیمیا ہے۔

معزز مہمانوں نے کہا کہ دین کی ذمہ داری انسان کے روح، فکر اور اسکے اخلاق کی ہدایت کرنا ہے تاکہ انسان اخلاقی اور عقیدتی وائرس کے ذریعے کفر اور نفاق جیسی بیماریوں میں مبتلا نہ ہو۔ قرآن انسانی معاشروں کی ہدایت کے لئے نازل ہوا ہے اور اس لئے نازل ہوا ہے تاکہ انسان غور و فکر کرے اور اس دنیا کی خلقت کے معنی کی جانب متوجہ ہو۔

ویبینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ نعمتیں او بلائیں، خوبیاں اور برائیاں، نور اور تاریکی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ خدا نے انہیں خلق کیا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کے بارے میں تدبیر سے کام لیں اور جو لوگ کافر ہوگئے ہیں وہ متوجہ ہی نہیں ہیں کہ روشنائی اور نور سے کس طرح استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

شرکاء نے کہا کہ تسلط پسند نظام کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اسلام کا تمدن ساز مکتب پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں پیشرفت کررہا ہے اور اگر مغرب تمدن اور منطق کے اعتبار سے توہین جیسی گھناونی حرکت کا سہارا لے رہا ہے تو اسے جان لینا چاہئے کہ پیغمبر اکرم ص کو بھی اپنی زندگی میں اس طرح کے تنگ نظر افراد کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
 
 


خبر کا کوڈ: 480596

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480596/ویبینار-مصائب-اور-مشکلات-میں-عالم-اسلام-کی-اسٹریٹجک-توانائیاں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com