تاریخ شائع کریں2020 31 October گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 480594

مشکلات اور مصائب میں اسلامی تعاون کے عنوان سے خواتین کا ویبینار

معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کے بحران نے ہوری دنیا کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور خداوند متعال نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم اپنی اور دوسری کی صحت اور سلامتی کے لئے ایک دوسرے کو تاکید کریں۔ لہذا ہمیں چاہئے کہ اسلامی ممالک کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کے ذریعے جن ممالک میں صحت عامہ کی سہولتیں کم ہیں یا موجود نہیں ہیں انکی مدد کے لئے عملی اقدامات انجام دیں اور اس موقع پر اختلافات کو فراموش کردیں
مشکلات اور مصائب میں اسلامی تعاون کے عنوان سے خواتین کا ویبینار
چونتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں خواتین کی خصوصی نشست میں " مشکلات اور مصائب میں اسلامی تعاون" کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔

قریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

اس موقع پر مہمانوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ چیلنجز کو سنہری موقع میں تبدیل کرتا چلا آیا ہے۔

معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کے بحران نے ہوری دنیا کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور خداوند متعال نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم اپنی اور دوسری کی صحت اور سلامتی کے لئے ایک دوسرے کو تاکید کریں۔ لہذا ہمیں چاہئے کہ اسلامی ممالک کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کے ذریعے جن ممالک میں صحت عامہ کی سہولتیں کم ہیں یا موجود نہیں ہیں انکی مدد کے لئے عملی اقدامات انجام دیں اور اس موقع پر اختلافات کو فراموش کردیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اسلام عقل اور عدالت کی بنیاد پر آیا ہے اور ہم اس کے ذریعے تمام مشکلات پر غالب آسکتے ہیں ۔

کورونا کے بعد کی دنیا کورونا سے پہلے کی دنیا سے بہت مختلف ہوگی اور ہمیں تبدیلیوں کو قبول کرنا ہوگا اور کورونا کے بعد کی دنیا میں ہمیں چاہئے کی مذہبی اور علمی مباحث کو تقویت بخشیں۔
 
معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے اور گویا گلوبل ویلیج کا نظریہ ثابت ہوتا نظر آرہا ہے، ایسی حساس شرائط میں اسلامی میڈیا اور چینلز کو چاہئے کہ تعاون کی ثقافت کو فروغ دیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcjhyexxuqeoiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ