تاریخ شائع کریں2020 31 October گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 480587

وحدت اسلامی کانفرنس میں ویبینار کا انعقاد

معزز شرکاء نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ہمیں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سارے افراد ایسے ہیں جنہیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے اور ایک بڑی تعداد روزانہ اس دار فانی سے کوچ کررہی ہے۔ ہم اقوام عالم کے لئے اس بیماری کو ایک الہی امتحان تصور کرتے ہیں اور ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ ہم ایک عظیم الہی امتحان میں مبتلا ہیں کیونکہ قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبوی اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ہر انسان کا امتحان لیا جائے گا
وحدت اسلامی کانفرنس میں ویبینار کا انعقاد
چونتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں " مصائب اور مشکلات سے مقابلے میں مذہبی اور روحانی چیلنجز اور مبانی" کے عنوان سے منعقدہ ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی۔


قریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف کورونا کا بحران معاشی اور نفسیاتی کے ہمراہ ہے اور دوسری طرف عالم اسلام میں اسلامی معاشروں کے اندر اس طرح کے بحرانوں اور مشکلات کی مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا بہترین موقع ہے۔

شرکاء نے مزید کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ اگر غیر مسلم ممالک کو کوئی مشکل درپیش ہوتی ہے تو وہ تیزی کے ساتھ اس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اگر ایسی کوئی کوئی مشکل کسی اسلامی ملک کو درپیش ہو تو علی الظاہر مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آتا۔

معزز شرکاء نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ہمیں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سارے افراد ایسے ہیں جنہیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے اور ایک بڑی تعداد روزانہ اس دار فانی سے کوچ کررہی ہے۔ ہم اقوام عالم کے لئے اس بیماری کو ایک الہی امتحان تصور کرتے ہیں اور ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ ہم ایک عظیم الہی امتحان میں مبتلا ہیں کیونکہ قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبوی اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ہر انسان کا امتحان لیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اجتماعی فاصلہ گذاری، قرنطینہ، اور ویک دوسرے سے رابطوں میں کمی کی وجہ سے لوگوں کا رجحان سوشل میڈیا کی جانب بڑھ گیا ہے اور کورونا کے بعد بھی لوگ رابطے کے اس ذریعے کو اپنائے رہیں گے اور یہ ذریعہ عوام اور حکام کے درمیان بھی رابطے کا اصلی اور بنیادی ذریعہ بن جائے گا۔

واضح رہے کہ اس ویبینار میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام حمید شہریاری، مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ مقتدائی، اسلامی جمہوریہ اران کی فوج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی، عالمی مجلس تقریب مذاہب کی شورائے عالی کے رکن محمد اسحاق مدنی، مجلس خبرگان رہبری کے رکن مولوی اسحاق مدنی، ڈاکٹر عفت مرعشی، آیت اللہ محمد امامی کاشانی، آیت اللی دری نجف آبادی، آیت اللہ کاظم نور مفیدی سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
https://taghribnews.com/vdcbwgbazrhbwsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ