QR codeQR code

سید حسن نصر اللہ کا ہفتہ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے خطاب

31 Oct 2020 گھنٹہ 1:34

مسلمانوں کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔ حزب اللہ


رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے  پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔

انھوں نے کہا کہ قرآن کریم  پیغمبر اسلام کا قیامت تک رہنے والا ایک زندہ معجزہ ہے اور قرآن کریم کو اللہ تعالی نے پیغمبر اسلام کے قلب پر نازل کیا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ قرآن میں تحریف کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں جو ناکام ہوگئیں اور قرآن مجید اپنی اصل شکل میں محفوظ ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مکمل اور کامل یقین اور ایمان ہے وہ مسلمانوں کے آخری اور سب سے افضل (ص) نبی (ص) ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔ اور مسلمان پیغمبر اسلام (ص) کی شان اور عظمت کا دفاع کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئۓ آمادہ ہیں۔

انھوں نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردانہ حملے کو مردود قراردیتے ہوئےکہا کہ مسلمانوں نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ۔ دہشت گرد اس قسم کی دہشت گردی اسلامی ممالک میں بھی کررہے ہیں جکہ اسلام کسی بھی گروہ کو عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور اسلام میں ایسے اعمال مردود ہیں اور اس قسم کے اعمال کو اسلامی تعلیمات سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے فرانسیسی حکام کو متبنہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک شخص کے جرم کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ جوڑنے کا کوئی حق نہیں جیسےفرانس میں اگر ایسا اقدام کوئی عیسائی انجام دے تو اس کے جرم کی وجہ سے تمام عیسائیوں کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ آج دنیا میں سنگین اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے امریکہ نے دنیا بھر میں ہزاروں انسانوں کو قتل کیا اور کررہا ہے امریکی صدر عیسائی ہے تو کیا ہم امریکی جرائم میں تمام عیسائیوں کو ملوث قراردے سکتے ہیں؟


خبر کا کوڈ: 480510

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480510/سید-حسن-نصر-اللہ-کا-ہفتہ-وحدت-کے-آغاز-کی-مناسبت-سے-خطاب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com