تاریخ شائع کریں۱۰ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱:۱۵
خبر کا کوڈ : 480508

دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ،

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی،
دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ،
عالمی سطح پر صرف ایک روز میں 5 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ وبا کی ابتدا سے اب تک کا عالمی ریکارڈ ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ عالمی سطح پر کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdce778evjh8vni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس