QR codeQR code

فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی،

31 Oct 2020 گھنٹہ 1:12

فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں سے کئی جزیروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ 39 زخمی ہیں اور 5 افراد لاپتہ ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان دیہاتوں کو پہنچا جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور 7 لاکھ سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپوں میں پناہ لینا پڑی ہے۔

مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے کی وجہ سے دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹرز اور فوج کو طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 480507

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480507/فلپائن-میں-طوفان-نے-بڑے-پیمانے-پر-تباہی-مچادی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com