QR codeQR code

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 140 افراد جاں بحق

31 Oct 2020 گھنٹہ 1:07

سینیگال میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی توازن قائم نہ رکھ سکی اور کھلے سمندر میں الٹ گئی۔


سینیگال میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی توازن قائم نہ رکھ سکی اور کھلے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے ساحل پر 200 تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 50 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور دس افراد لاپتہ ہیں۔ رواں برس کا یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

دنیا بھر میں سالانہ 2 ہزار سے زائد تارکین وطن اچھے مستقبل کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ کر یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں کے درمیان حادثے کا شکار ہو کر یا تو کھلے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں یا بند کنٹینرز میں دم گھٹ جانے کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 480506

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480506/سینیگال-میں-تارکین-وطن-کی-کشتی-ڈوب-گئی-140-افراد-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com