تاریخ شائع کریں۱۰ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱:۰۲
خبر کا کوڈ : 480505

امریکا : چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکا میں جمعہ کے روز ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکا : چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس کے ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا ایک انجن والے مسافر بردار چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آگیا، طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے باہر گر گیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

حادثے کا شکار طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم جس گھر کے باہر طیارہ گرا وہاں ایک شخص موجود تھا جو طیارے کو اپنی طرف آتے دیکھ کر فوری طور پر بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔ طیارہ جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

طیارے کے گرنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثے عام ہیں اور رواں برس ہلاکتوں میں اضافے پر حکومت کی جانب سے ایک کمیشن بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcbggbasrhbwsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس