تاریخ شائع کریں۱۰ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۰:۵۷
خبر کا کوڈ : 480504

داعش مخالف نام نہاد عالمی اتحاد کا اعتراف،

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ہاتھوں کم از کم 1400 عام شہریوں کا قتل ہوا ہے۔
داعش مخالف نام نہاد عالمی اتحاد کا اعتراف،
امریکی قیادت میں بننے والے اس نام نہاد عالمی اتحاد نے جمعے کو ایک بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں داعش مخالف نام نہاد عالمی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ اگست 2014 سے ستمبر 2020 کے درمیان شام اور عراق میں اس کے حملوں کے دوران کم از کم 1400 عام شہریوں کی موت ہوئی۔

حالانہ آزاد ذرائع کا کنا ہے کہ امریکی قیادت میں بنے اس نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں 8000 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن کے بہانے شام اور عراق میں بہت سے مواقع پر عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی قیادت والے اس نام نہاد دہشت گرد مخالف اتحاد نے اگست 2014 سے ستمبر 2020 کے درمیان شام اور عراق میں 34000 سے زائد ہوائی حملے کئے جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد ہلاک ہوئے۔
http://www.taghribnews.com/vdcawwnyy49nam1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس