تاریخ شائع کریں۱۰ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۰:۵۱
خبر کا کوڈ : 480502

ایران کا ترکی میں شدید زلزلے پر اظہار ہمدردی،

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی میں آنے والے شدید زلزلے پر ترک حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کی ہے۔
ایران کا ترکی میں شدید زلزلے پر اظہار ہمدردی،
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کو ترکی میں آئے شدید زلزلے پر ایرانی قوم کی جانب سے ترکی کے عوام کے سے اظہار ہمدردی کی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق جواد ظریف نے ترکی کے ہم منصب مولود چاووش اوغلو کے نام ٹوئٹ کیا۔

جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے زلزلے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی۔

انہوں نے ایران کی جانب سے ترکی کے زلزلہ متاثرین کی ہر طرح سے مدد کی بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں جمعے کے روز شدید زلزلہ آیا جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdciuua5rt1avw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس