تاریخ شائع کریں2020 31 October گھنٹہ 00:21
خبر کا کوڈ : 480497

پاکستان بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ کا انعقاد ،

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔
پاکستان بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ کا انعقاد ،
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں اور اس سلسلے میں جلسے جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز کے فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و اتفاق اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رحمت للعالمین ﷺ کی ولادت کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر برقی قمقموں، سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

نبی آخر الزمان ﷺ کی تعلیمات اور زندگی پوری انسانیت کے لیے سرچشمہ ہدایت ہیں، جنہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی محافل میلاد، تقریبات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی مرحلے کی صدارت صدر مملکت عارف علوی جبکہ اختتامی مرحلے کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcb9gbazrhbwap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ