تاریخ شائع کریں2020 31 October گھنٹہ 00:15
خبر کا کوڈ : 480496

پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں تیزی سے اضافہ،

پاکستان میں رواں سال جولائی کے بعد پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز ایک ہزار سے تجاوز کرگئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں تیزی سے اضافہ،

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کے روز ایک ہزار 78 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 20 افراد اس وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آخری مرتبہ 3 ماہ قبل 29 جولائی کو ایک ہزار 74 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ این سی او سی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں اس وقت 11 ہزار 864 مصدقہ کیسز موجود ہیں جبکہ جمعرات کو 32 ہزار 933 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ان میں سے سندھ میں 11 ہزار 504، پنجاب میں 11 ہزار 432، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 211، اسلام آباد میں 5 ہزار 229، بلوچستان میں 603، گلگت بلتستان میں 355 اور آزاد جموں و کشمیر میں 599 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک ملک میں باقل ذکر 3 لاکھ 13 ہزار 527 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، این سی او سی کے بیان میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 884 وینٹیلیٹرز میں سے 98 پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر موجود نہیں۔

این سی او سی کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کووڈ 19 سے متعلق سہولیات والے 735 ہسپتالوں میں 808 مریض زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ روز کے دوران پاکستان میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد گزشتہ 70 روز میں پہلی مرتبہ بڑھ کر 3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaownyi49nay1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ