تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 480457

ترکی اور یونان میں 7.0 شدت کا زلزلہ،

ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
ترکی اور یونان میں 7.0 شدت کا زلزلہ،
ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے کئی عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان میں محسوس کیئے گئے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.0 محسوس کی گئی ہے جو ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلومیٹر (11 میل) دور محسوس ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کئی عمارتیں زمین بوس یوگئیں جب کہ ساحلی علاقوں میں سمندری پانی بھی داخل ہوگیا تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہییں ہوئی ہے۔

ترکی کی محکمہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.6 تھی جس کے باعث 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 5 افراد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 1999 میں بھی ترکی کے زہر ازمیر میں آنے والے زلزلے میں تقریبا 17 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdchmvnkq23n6kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ