تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 480439

انسٹا گرام نے رہبر انقلاب کا فارسی زبان میں آفیشل اکاونٹ بلاک کردیا

سوشل میڈیا اپلیکیشن انسٹا گرام نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے فرانس کے صدر کی توہین رسالت کی مذمت میں بیان جاری کرنے بعد رہبر انقلاب کا فارسی زبان میں آفیشل اکاونٹ بلاک کردیا۔
انسٹا گرام نے رہبر انقلاب کا فارسی زبان میں آفیشل اکاونٹ بلاک کردیا
سوشل میڈیا اپلیکیشن انسٹا گرام نے رہبر انقلاب کا فارسی زبان میں آفیشل اکاونٹ بلاک کردیا۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا اپلیکیشن انسٹا گرام نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے فرانس کے صدر کی توہین رسالت کی مذمت میں بیان جاری کرنے بعد رہبر انقلاب کا فارسی زبان میں آفیشل اکاونٹ بند کردیا۔
 
رھبر انقلاب اسلامی نے اپنے مختصر پیغام میں فرانسیسی جوانوں کو مخاطب کرکے فرمایا تھا کہ اپنے ملک کے صدر سے سوال کریں: وہ پیغمبر خدا کی توہین کی حمایت کیوں کررہے ہیں اور اسے آزادی بیاں کیوں قرار دے رہے ہیں؟ آیا آزادی بیاں یہی ہے: دشنام اور توہین، وہ بھی مقدس اور درخشاں چہروں کی؟ آیا یہ ایک احمقانہ کام، اور ایک ایسی ملت کے شعور کی توہین نہیں ہے جس نے انہیں اپنے ملک کا صدر منتخب کیا ہے؟
اگلا سوال یہ ہے کہ ہولوکاسٹ کی تردید ایک جرم ہے؟ اور اگر کوئی اس بارے میں کچھ لکھے تو اسے جیل جانا پڑے لیکن پیغمبر اکرم ص کی توہین کرنا آزاد ہے؟
https://taghribnews.com/vdchxvnkw23n6kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ