تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 13:28
خبر کا کوڈ : 480429
مولوی اسحاق مدنی

دشمن عالم اسلام کو نابود کرنا چاہتے ہیں

مولوی اسحاق مدنی نے کہا کہ آج عالم اسلام کو درپیش مسائل ممکن ہے کہ اسلام کی بنیادوں کو نقصان پہنچائیں اور حقیقت بھی یہی ہے عالم اسلام کی مشکلات خود ہمارے اعمال کا ہی نتیجہ ہیں۔ البتہ سازشیں بھی درپیش ہیں
دشمن عالم اسلام کو نابود کرنا چاہتے ہیں
چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے رکن مولوی اسحاق مدنی نے کہا ہے کہ وہ چیز جو آج دنیا کی بہترین امت یعنی امت مسلمہ کو چیلنج کررہی ہے اور بہت زیادہ خطرناک ہے وہ دشمنوں کی سازش ہے جو عالم اسلام کو نابود کرنا چاہتے ہیں۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
 
کانفرنس میں عالم اسلام کو درپیش چلینجز کے سلسے میں منعقدہ ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے مولوی اسحاق مدنی نے کہا کہ ہر مسلمان کو امت اسلام کی فکر کرنی چاہئے اور اس امت کو جو مشکلات اور پرشانیاں درپیش ہیں اس کے بارے میں ہر مسلمان کو فکر مند ہونا چاہئے۔

آج ہم دیکھتے ہیں کہ اگر غیر مسلم ممالک کو کوئی مشکل درپیش ہوتی ہے تو وہ تیزی کے ساتھ اس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اگر ایسی کوئی کوئی مشکل کسی اسلامی ملک کو درپیش ہو تو علی الظاہر مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آتا۔

مولوی اسحاق مدنی نے کہا کہ آج عالم اسلام کو درپیش مسائل ممکن ہے کہ اسلام کی بنیادوں کو نقصان پہنچائیں اور حقیقت بھی یہی ہے عالم اسلام کی مشکلات خود ہمارے اعمال کا ہی نتیجہ ہیں۔ البتہ سازشیں بھی درپیش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت اسلامی کی مشکلات کا تنہا راہ حل یہ ہے کہ سیرت رسول اکرم ص اور قرآن کریم کی جانب واپس لوٹ جائے ورنہ ہماری کوئی بھی مشکل حل نہیں ہوگی اور اگر حل بھی ہوگئی تو اس میں دوام نہیں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcgxz9tyak97t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ