تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 01:56
خبر کا کوڈ : 480391
آیت اللہ مقتدائی

مشترکہ وحدت کے ذریعے اس عظیم الہی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا جاسکتا ہے

آیت اللہ مقتدائی نے کہا کہ ہم اقوام عالم کے لئے اس بیماری کو ایک الہی امتحان تصور کرتے ہیں اور ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ ہم ایک عظیم الہی امتحان میں مبتلا ہیں کیونکہ قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبوی اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ہر انسان کا امتحان لیا جائے گا
مشترکہ وحدت کے ذریعے اس عظیم الہی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا جاسکتا ہے
چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس میں بلائوں اور مصیبتوں میں مذہبی اور روحانی کے مبانی اور درپیش چیلنجز کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
 
اس ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے عہدیدار آیت اللہ مقتدائی نے پیغمبر اکرم ص کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ وحدت کے ذریعے کورونا کے مرض میں مبتلا افراد کی تیمارداری کرکے اس عظیم الہی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ہمیں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سارے افراد ایسے ہیں جنہیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے اور ایک بڑی تعداد روزانہ اس دار فانی سے کوچ کررہی ہے۔

آیت اللہ مقتدائی نے کہا کہ ہم اقوام عالم کے لئے اس بیماری کو ایک الہی امتحان تصور کرتے ہیں اور ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ ہم ایک عظیم الہی امتحان میں مبتلا ہیں کیونکہ قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبوی اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ہر انسان کا امتحان لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی وحدت کے حصول کے لئے ہم سب کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر کوششیں کرنی چاہئیں اور کورونا سے متاثر افراد کی شناسائی کرے ان کے نقصانات کے اذالے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ ان افراد کے زخموں کا مداوا ہوسکے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdceo78ezjh8vxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ