تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 01:36
خبر کا کوڈ : 480388

حوثی ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین ختم کر دیں۔ مائک پومپئو

امریکی وزیر خارجہ نے صنعا کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
حوثی ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین ختم کر دیں۔ مائک پومپئو
امریکی وزیر مائک پومپئو نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران سے تعاون ختم کرے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے جمعرات کو ہمیشہ کی طرح یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کے خلاف بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں فوجی کاروائی کی مذمت کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے حملوں پر دفاعی جوابی کاروائی کو حملہ قرار دیا اور دعوی کیا کہ عسکریت پسند الحوثی گروہ کے حملے جو ایران کی حمایت سے انجام پاتے ہیں، علاقائی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ الحوثیوں کے حملے عام شہریوں اور اسی طرح امریکیوں کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحوثیوں کو ایران کے ساتھ تعاون اور لین دین ختم کر دینا چاہئے اور انہیں علاقائی کی سیکورٹی کے خلاف اپنے خطروں کو ختم کر دینا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcaawnya49nae1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ