تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 00:59
خبر کا کوڈ : 480382

کورونا پر ٹرمپ اور جوبائیڈن کی سیاست،

اگر میں جیت بھی گیا تو کورونا کو ختم کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ جوبائیڈن
کورونا پر ٹرمپ اور جوبائیڈن کی سیاست،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی حریف اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں ہرگز جھوٹا وعدہ نہیں کرسکتے کہ برسر اقتدار آگئے تو چٹکی بجا کر کورونا وائرس کی وبا ختم کردیں گے۔

اس ضمن میں خیال رہے کہ امریکا میں لاکھوں افراد وائرس سے مرچکے ہیں جبکہ وبا کے اثرات کو محدود کرنے سے متعلق ناقص اقدامات پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی اُمیدوار جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کی قدامت پسند اکثریت 6-3 تک بڑھ گئی ہے جس کے بعد جسٹس امی کونی بیریٹ کورونا وبائی مرض کے دوران لاکھوں افراد کو حاصل انشورنس کوریج سے محروم کرسکتے ہیں جو اوباما انتظامیہ نے متعارف کرائیں تھیں۔

جوبائیڈن نے کورونا وائرس سے متعلق ٹرمپ کی حکمت عملی کو متاثرین کی توہین قرار دیا۔ جوبائیڈن نے ولمنگٹن میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ اگر میں جیت بھی گیا تو اس وبائی بیماری کو ختم کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایریزونا میں منعقد ریلی کے دوران امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کو نظر انداز کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ موسم گرما کی سہ ماہی میں معاشی نمو کے اعدادوشمار مثبت ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 91 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 2 لاکھ 33 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcev78ewjh8vxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ