تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 23:44
خبر کا کوڈ : 480369

چین اور بھارت کے اختلافات میں امریکا کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے،

چین اور بھارت میں اپنے اختلافات کو باقاعدگی کے ساتھ ختم کرنے کے لیے دانش مندی اور صلاحیت ہے۔امریکی مداخلت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
چین اور بھارت کے اختلافات میں امریکا کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے،
چین کے سفارت خانے میں بھارت کے دورے پر امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمارے معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے پومپیو کے بیان پر کہا گیا کہ امریکی سیکریٹر اسٹیٹ چاہتے ہیں کہ خطے میں چین کے دوسرے ممالک سے تعلقات میں کشیدگی ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘امریکا کی سرد جنگ والی ذہنیت اور نظریاتی تقسیم ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ہے لیکن چین اس کی بھر پور مخالفت کرتا ہے۔

بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے چین کے سفارت خانہ نے کہا کہ ‘دونوں ممالک سرحد میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اور عسکری راستوں کے ذریعے مذاکرات کر رہے ہیں۔

رد عمل میں کہا گیا کہ چین اور بھارت میں اپنے اختلافات کو باقاعدگی کے ساتھ ختم کرنے کے لیے دانش مندی اور صلاحیت ہے اور کسی تیسرے فریق کو مداخلت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس سے قبل مائیک پومپیو نے بھارت کے سرکاری دورے کے موقع پر نئی دہلی میں چین مخالف بیان میں کہا تھا کہ ‘ہمارے قائدین اور شہری پر واضح رہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) جمہوریت دوست، قانون کی عمل داری پر یقین نہیں رکھتی۔

بھارت کے ساتھ نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ سی سی پی بھارت کو آزاد اور خوشحال دیکھنے کی خواہاں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو بھارت اور امریکا کے درمیان حساس نوعیت کے سیٹلائٹ ڈیٹا اور نقشے سے متعلق معلومات شیئر کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔

مائیک پومپیو نے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ کر اپنے بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے بعد کہا تھا کہ دونوں ممالک کی سلامتی اور آزادی کو چین سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامَنیم جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا تھا کہ بڑی بڑی چیزیں رونما ہو رہی ہیں اور ہماری جمہوری ریاستیں شہریوں اور آزاد دنیا کی بہتر حفاظت کے لیے ساتھ کھڑی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjmyexhuqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ