تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 20:20
خبر کا کوڈ : 480359

ترکی کی فرانس کے چرچ میں چاقو کے مہلک حملے کی مذمت ،

ترکی نے فرانس کے گرجا گھر میں ہونے والے چاقو کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترکی کی فرانس کے چرچ میں چاقو کے مہلک حملے کی مذمت ،
ترکی کی نیوز ایجنسی اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے فرانس کے چرچ میں چاقو کے ایک مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نیس میں نوٹرے ڈیم گرجا گھر میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر اور عوام گرجا گھر میں ہونے والے حملے پر فرانسیسی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، زبان یا رنگ نہیں ہے۔ ترکی کے صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ ترکی ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عزم اور یکجہتی کے ساتھ لڑے گا۔

فرانس میںگرجا گھر میں حملے کو شہر کے میئر نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا تھا۔
فرانسیسی پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے گرجا گھر میں حملے کی مذمت ایسے وقت پر سامنے آئی جب حال ہی میں گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر کی حمایت سامنے آئی جس کے نتیجے میں مسلم دنیا کی جانب سے شدید تنقید اور مذمت کا اظہار کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdciwua53t1avp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ