>> سنگاپور: کورونا وائرس کو ایک منٹ میں تشخیص کرنے والا ٹیسٹ تیار | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 20:02
خبر کا کوڈ : 480357

سنگاپور: کورونا وائرس کو ایک منٹ میں تشخیص کرنے والا ٹیسٹ تیار

180 افراد پر پائلٹ کلینیکل ٹرائل میں اس ٹیسٹ نے 90 فیصد سے زیادہ حد ک درست نتائج فراہم کیے۔
سنگاپور: کورونا وائرس کو ایک منٹ میں تشخیص کرنے والا ٹیسٹ تیار
سنگاپور میں ایک کمپنی نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک ایسا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ایک منٹ کے اندر بیماری کے بارے میں بتاسکتا ہے۔

سانس نے کے ذریعے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے اس نئے ٹیسٹ کو سنگاپور نیشنل یونیورسٹی کی اسٹارٹ اپ بریتھ اونکس نے تیار کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 180 افراد پر پائلٹ کلینیکل ٹرائل میں اس ٹیسٹ نے 90 فیصد سے زیادہ حد ک درست نتائج فراہم کیے اور توقع ہے کہ اگلے سال کے شروع میں اس کے استعمال کی منظوری مل جائے گی۔

دنیا بھر میں ممالک کی جانب سے پولیمیئر چین ری ایکشن (پی سی آر) کے متبادل ٹیسٹوں کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کی لاگت زیادہ جبکہ سپلائی کم ہے جس کی وجہ سے کچھ ممالک کو اس کی قلت کا سامنا ہے۔

سنگاپر کی کمپنی اب اپنے ٹرائل کو توسیع دے رہی ہے اور اسے توقع ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج زیادہ مستند بنانے کے ساتھ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

اس ٹیسٹ کی قیمت 20 ڈالرز ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹوں کے مقابلے میں یہ 70 فیصد سستا ہے۔ مگر ماہرین کے خیال میں مریضوں کو تشخیص کے لیے یادہ حساس پی سی آر ٹیسٹوں کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

بریتھ اونکس کی شریک بانی اور سی ای او جیا زیونان نے بتایا 'سانس کا یہ ٹیسٹ ایک ابتدائی لیول کی اسکریننگ ڈیوائس کے طور پر کام کرے گا، جسے کانفرنس، کھیلوں کے مقابلوں اور کنسرٹس میں استعمال کیا جاسکے گا'۔

اس ڈیوائس میں قابل تلف ماؤتھ پیسز استعمال ہوں گے اور اس طرح ڈیائن کیا گیا ہے تاکہ کسی طرح آلودہ نہ ہو۔ اس ڈیوائس میں کیمیائی مرکبات سانس کا تجزیہ کرکے تعین کریں گے کہ کوئی فرد کورونا کا شکار ہے یا نہیں، جس کا نتیجہ 60 سیکنڈ کے اندر ایک کمپیوٹر سے معلوم ہوگا۔

اگر اس کو ریگولیٹری منظوری ملتی ہے تو یہ دنیا میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا سب سے تیز ترین ٹیسٹ بھی ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcgnz9tuak97w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ