تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 480347

نیس میں نامعلوم حملہ آور کا چاقو سے وار، تین افراد قتل

فرانسیسی شہر نیس میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے وار کرکے کم از کم تین افراد کو قتل جبکہ کئی دوسرے افراد کو زخمی کردیا ہے۔
نیس میں نامعلوم حملہ آور کا چاقو سے وار، تین افراد قتل
فرانسیسی شہر نیس میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے وار کرکے کم از کم تین افراد کو قتل جبکہ کئی دوسرے افراد کو زخمی کردیا ہے۔ نیس شہر کے میئر نے اسے دہشت گردی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ واقعہ فرانس کے شہر نیس میں نوٹرے ڈیم چرچ کے قریب پیش آیا۔

شہر نیس کے میئر کرسچیان ایستروسی نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور نے ایک عورت کا سر کاٹ دیا اور وہ مسلسل ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والوں میں سے ایک شخص نوٹرے ڈیم چرچ کے نگرانوں میں بھی شامل تھا۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ اور ارد گرد کا تمام علاقہ سیل کردیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بحرانی اجلاس بلا رہے ہیں جبکہ عوام کو خبردار کیا کہ وہ حملے کی جگہ جانے سے گریز کریں۔
https://taghribnews.com/vdcfjxdjew6dcma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ