تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 17:21
خبر کا کوڈ : 480332
جونگ پینگ ما

کورونا سے مبتلا انسانوں کی مدد رشد و کمال کی تجلی ہے

وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن اسلامی چین کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ کورونا سے مبتلا انسانوں کی مدد حیات انسانی کے رشد و کمال کی تجلی ہے اور ایک قابل توجہ کام ہے
کورونا سے مبتلا انسانوں کی مدد رشد و کمال کی تجلی ہے
چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن اسلامی چین کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ کورونا سے مبتلا انسانوں کی مدد حیات انسانی کے رشد و کمال کی تجلی ہے اور ایک قابل توجہ کام ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج صبح آٹھ بجے iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

چین سے انجمن اسلامی چین کے سیکرٹری جنرل جونگ پینگ ما نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سن ۲۰۲۰ تاریخ بشریت کا عجیب و غریب سال ہے، جس میں کورونا وائرس کی وبا نے پوری عالم بشریت کو سخت امتحان میں مبتلا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ چین بھی اس وائرس کا شکار ہوا لیکن اس نے اس وائرس کو مہار کرلیا اور اس سلسلے میں ہمیں چین میں بسنے والے مسلمانوں کی خدمات سے چشم پوشی نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انجمن اسلامی چین نے پورے چین میں مسلمان رضاکاروں کا بسیج کیا تاکہ کورونا کی وبا سے نمٹا جاسکے۔ مسلمانوں نے مرکزی حکومت کے احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کیا مساجد کو وقتی طور پر بند کردیا گیا اور تمام تر دینی مناسک پر وقتی پابندی عائد کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کا کورونا کا مقابلہ کئے جانے کی جدوجہد میں مساوی کردار ہے، ہمیں جان لینا چاہئے کہ کرہ زمین پر بسنے والے انسانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہوں۔
 
https://taghribnews.com/vdcjtyex8uqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ