تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 480322

پاکستانی وزیراعظم کا مسلمان ممالک کے سربراہان کو خط،

پاکستان کے وزیراعظم نے خط میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کا مسلمان ممالک کے سربراہان کو خط،
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کے نجی اخبار کے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور  امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کی ہے۔  

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور امت مسلمہ سے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا کے رہنماء متحد ہوکر پوری دنیا کو ایک پیغام دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے خط میں کہا کہ اسلام اور ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  پر حملے بند ہونے چاہئیں، آج ہم اپنی امت میں بڑھتی ہوئی تشویش اور بے چینی کا سامنا کر رہے ہیں۔

مغربی دنیا میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی (ص)  پر طنز اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر نظر آرہی ہے۔

عمران نے خط میں مزید کہا کہ  قیادت کی سطح پر حالیہ بیانات اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اس بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے عکاس ہیں لہذا ہمیں مغربی دنیا کو اس سلسلے میں واضح پیغام دینا چاہیےکہ ہر مذہب کے اقدار کا اپنا الگ نظام ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirua5rt1avp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ