تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 15:38
خبر کا کوڈ : 480318

فرانس : ورنون میں قائم جامع مسجد کو دھمکی آمیز خط،

فرانس میں اسلاموفوبیا کی نئی لہر اٹھنے کے بعد ملک بھر میں مساجد کے خلاف نفرت انگیز کارورائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فرانس : ورنون میں قائم جامع مسجد کو دھمکی آمیز خط،
شمالی فرانس کے علاقے ورنون میں قائم جامع مسجد کو ڈاک کے ذریعے ملنے والے خط میں ترک، عرب باشندوں اور مسجد میں پابندی سے آنے والے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی فرانس کے علاقے ورنون میں قائم جامع مسجد کو ڈاک کے ذریعے ملنے والے خط میں ترک، عرب باشندوں اور مسجد میں پابندی سے آنے والے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ جنگ شروع ہوچکی ہے اور تمہیں سیمیول کی موت کا حساب دینا ہوگا۔ واضح رہے سیمپول اس استاد  کا نام ہے جو ایک کالج میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کرنے کا مرتکب ہوا تھا اور اسے ایک مسلم نوجوان نے قتل کردیا تھا۔

خط میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کے خلاف انتہائی ہتک آمیز زبان استعمال کی گئی ہے۔ فرانس میں اسلاموفوبیا کی نئی لہر اٹھنے کے بعد ملک بھر میں مساجد کے خلاف نفرت انگیز کارورائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfz0ojyt0js6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ